اسٹاک
ہوم …گرمیوں کا موسم آتے ہی دفاتر میں ملبوسات کا ضابطہ تبدیل ہونا عام
بات ہے مگر سوئیڈن میں تو مرد حضرات کے لباس میں ایسی تبدیلی کر دی گئی ہے
جس کے بارے میں شاید ہی کبھی سنا ہو۔جی ہاں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم
میں مرد ریلوے ڈرائیورز کو گرمیوں سے بچاوٴ کیلئے شارٹس کے بجائے اسکرٹ
پہننے کا حکم دے دیا گیا ہے۔موسم گرما میں ٹرینوں کے انجن روم میں درجہ
حرارت 35 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تاہم ڈرائیورز نے کبھی خواب میں بھی
نہیں سوچا تھا کہ انہیں گرمی سے بچنے کیلئے زنانہ ملبوسات پہننے کا حکم
دیدیا جائے گا۔اس حکم کو سن کر مردوں کے ہوش اڑے یا نہیں یہ تو پتا نہیں
تاہم اگر انہیں خود کو گرمی سے بچانا ہے تو صرف اسکرٹ ہی پہننا پڑے گا۔
Monday, 10 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment