Monday, 10 June 2013


لندن…این جی ٹی …جاپان اور چین میں ایسے ریسٹورنٹس مو جود ہیں جہاں ویٹرز اور شیف کی ذمہ داریاں روبوٹس سر انجام دے رہے ہیں لیکن لندن میں ایک ایسا دلچسپ ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں کھانا ویٹرز کے بجائے ٹیبلوں تک اڑتی روبو ٹک ٹرے کے ذریعے پہنچایا جاتاہے۔لندن میں جاپانی ڈش سوشی کے ریسٹورنٹ میں 'iTray'نامی ایسی روبوٹک ٹرے متعارف کر وائی گئی ہیں جو 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ کر ٹیبل تک آرڈر لے کر آتی ہیں۔ ان اڑنے والی ٹرے کو آئی پیڈ سے کنٹرول کیا جاتاہے جو کہ اپنی کارکردگی میں نا صرف اپنی مثال آپ ہیں بلکہ اس منفرد جدت کے باعث اس ریسٹورنٹ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment