Monday, 10 June 2013


سڈنی… آسڑیلیا میں جاری سالانہ لائٹ شو اپنے عروج پر ہے جہاں عمارتوں پر خوبصورت نظاروں نے شہریوں کواپنے سحر میں جکڑلیا ہے وہیں پانی میں تیرتے دیوہیکل بحری جہاز بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پانی میں تیرتے بحری جہازوں پرتھری ڈی ویڈیو پروجیکشن کی مدد سے دلفریب مناظرتخلیق کیے گئے ہیں جن کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ بحری جہاز ایک کے بعدایک دلکش رنگ اپناتا جاتا ہے جس پر کہیں توتتلیاں اُڑتی نظر آتیں اور کہیں اچانک ہی برسات ہونے لگتی ہے ۔مئی کے آخرسے شروع ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ انوکھا شو جون کے وسط تک جاری رہے گاجہاں مقامی افراد کے علاوہ سیاحوں کا بھی تانتا بندھا ہو ا ہے۔

0 comments:

Post a Comment