Saturday 1 June 2013

The Appearance of the Dajjaal

Posted by Unknown on 20:33 with No comments
دجال کا ظہور

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم نے ایسے شہر کے متعلق سنا ہے جس کے ایک جانب خشکی اور ایک جانب سمندر ہے؟ صحابہ نے کہا کہ ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے سنا ہے ( یعنی قسطنطنیہ ہے )۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ اس شہر سے اسحاق علیہ السلام کی اولاد میں سے ستر ہزار لوگ لڑیں گے۔ پس جب اس شہر کے پاس آئیں گے تو اتر پڑیں گے۔ بس ہتھیار سے لڑیں گے نہ تیر ماریں گے، بلکہ (( لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر )) کہیں گے تو اس کی دریا والی طرف گر پڑے گی۔ پھر دوسری بار (( لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر )) کہیں گے تو اس کی دوسری طرف گر پڑے گی۔ پھر تیسری بار (( لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر )) کہیں گے تو ہر طرف سے کھل جائے گا۔ پس وہ اس شہر میں گھس پڑیں گے اور مال غنیمت لوٹیں گے۔ جب وہ مال غنیمت کو بانٹ رہے ہوں گے کہ اچانک ایک پکارنے والا آ کر پکارے گا کہ دجال نکل آیا ہے تو وہ ہر چیز کو چھوڑ کر ( دجال کی طرف ) لوٹ آئیں گے۔
مختصر صحیح مسلم

0 comments:

Post a Comment