تمہارے بعد اگر ہم نے
کسی کا خواب دیکھا ہو،
کسی کو ہم نے چاہا ہو
کسی کو ہم نے سوچا ہو،
کسی کی آرزو کی ہو
کسی کی جستجو کی ہو،
کسی کی راہ دیکھی ہو
اُسے کہنا قسم لے لو
اُسے کہنا قسم لے لو
کسی کا قرب مانگا ہو،
کسی کو ساتھ رکھا ہو
کسی سے آس رکھی ہو،
کوئی امید باندھی ہو
یا
کسی کو دل میں اتارا ہو
کوئی اگر تم سے پیارا ہو،
اُسے کہنا قسم لے لو
اُسے کہنا قسم لے لو
کوئی دل میں بسایا ہو
کوئی اپنا بنایا ہو
کوئی اپنا بنایا ہو
کوئی روٹھا ہو ہم سے اور ہم نے
اسے رو رو کر منایا ہو
بہار کی حسین رُت میں
کسی کا ہجر جھیلا ہو
بہار کی حسین رُت میں
کسی کا ہجر جھیلا ہو
کسی کی یاد کا موسم
میرے آنگن میں کِیھلا ہو
کسی سے بات کرنے کو
یہ ہونٹ ترسے ہوں
کسی کی بے وفائی پر
کبھی یہ نین برسے ہوں
کبھی راتوں کو اٹھ اٹھ کر
تیرے دکھ میں نہ روئے ہوں
تمہارے بعد
ہم ایک پل بھی سوئے ہوں
اُسے کہنا قسم لے لو
کبھی جگنو
کبھی تارا
کبھی ماہتاب دیکھا ہو
اسے کہنا قسم لے لو
تمہارے بعد کسی کا خواب دیکھا ہو
قسم لے لو
اسے کہنا قسم لے لو
کبھی راتوں کو اٹھ اٹھ کر
تیرے دکھ میں نہ روئے ہوں
تمہارے بعد
ہم ایک پل بھی سوئے ہوں
اُسے کہنا قسم لے لو
کبھی جگنو
کبھی تارا
کبھی ماہتاب دیکھا ہو
اسے کہنا قسم لے لو
تمہارے بعد کسی کا خواب دیکھا ہو
قسم لے لو
اسے کہنا قسم لے لو
0 comments:
Post a Comment