Friday 5 July 2013


واشنگٹن…این جی ٹی…امریکی صدر باراک اوباما گذشتہ دنوں تین ملکی دورے پر افریقہ میں موجود تھے جہاں گذشتہ روزٹور کا اختتام کرتے ہوئے انہوں نے فٹ بال کھیلتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کا منفرد مظاہرہ پیش کیا۔ ارے آپ حیران کیوں ہوگئے… یہ امریکی یو نیورسٹی ہاروڈکے طالبعلموں کا کارنامہ ہے جنہوں نے ایک ایسی فٹ بال تیار کی ہے جو بجلی پیدا کرکے محفوظ کرنے کے صلا حیت رکھتی ہے۔ اس فٹ بال پر جب کک لگا ئی جاتی ہے تو لڑھکنے کے دوران اس میں لگا مقناطیس اور کو ائل آپس میں رگڑتے ہوئے بجلی پیدا کرکے اپنے اندر محفو ظ کر لیتا ہے۔ Socketball نامی یہ فٹ بال فقط آدھے گھنٹے کے کھیل سے اتنی الیکٹریکل توانائی محفوظ کرلیتی ہے کہ کئی گھنٹوں تک اس سے لائٹس جلائی جاسکتی ہیں

0 comments:

Post a Comment