Tuesday, 2 July 2013


 نیویارک …این جی ٹی …تعلیم حاصل کرنے کے لیے وقت و عمر کی کوئی قید نہیں بلکہ تمام تر اہمیت شوق اور لگن کی ہوتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ایک معمر دادا نے ثابت کی، جنہوں نے اپنے پوتے کے ساتھ گریجویشن کر کے سب کو حیران کر دیا۔ دوسری جنگِ عظیم میں شمولیت کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنے والے88 سالہ پال لوپیزکی ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کی جستجو اورسچی لگن عمر بڑھنے کے ساتھ بھی کم نہ ہوئی اور ان زندہ دل دادا ابا نے کسی بھی ہچکچاہت کے بغیر اپنے 17سالہ پوتے ڈیاگو لوپیز کیساتھ ہائی اسکول میں داخلہ لے کر کلاسز لینا شروع کردیں۔ بس پھر کیا تھا کامیابی نے بالآخر اُن کے قدم چومے اور اسکول انتظامیہ نے دادا کو ان کے کلاس فیلو پو تے کے ہمراہ ہی ہائی اسکول کی ڈپلوما ڈگری سے نوازا۔

0 comments:

Post a Comment