Tuesday, 2 July 2013

سیول …جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک با صلا حیت فنکا رنے ایک شاپنگ مال میں شاندار توازن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنے والوں کوحیران کردیا۔ اس فن کار نے کاؤنٹر پر رکھیں مختلف اشیاء چھوٹے چھوٹے پتھروں پراس مہارت سے کھڑی کیں کہ ایک نظر دیکھنے پر وہ ہوا میں معلق نظر آئیں۔ اس بے مثال اور حیرت انگیز توازن کا مظاہرہ کرنے والے آرٹسٹ نے لیپ ٹاپ سے کر واشنگ مشین ، سائیکل اور یہاں تک کہ موٹر بائیک کو بھی ان ننھے پتھروں پر ٹِکا دیا جسے دیکھ کر نا صرف حاضرین دنگ رہ گئے بلکہ خوب تالیاں بجا کرداد سے بھی نوازا۔

0 comments:

Post a Comment