کیپ
ٹاوٴن…این جی ٹی…آرٹسٹ کو اپنی مہارت دکھانے کیلئے صرف کینوس یا آرٹ گیلری
کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ کہیں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتا ہے ۔ایک
ماہر جنوبی افریقی آرٹسٹ نے مقامی آرٹ میوزیم میں قوس و قزاح کے خوبصورت
رنگ کے دھاگوں سے ایسا انوکھا کمرہ تیار کر لیا ہے جس کی دلکشی دیکھنے سے
تعلق رکھتی ہے۔آرٹسٹ نے تقریباً 18ہزار میٹر دھاگے کی مدد سے پہلے تو کمرے
کی چار دیواریں بنائیں اور پھر اس کے چھت پر ناصرف رنگین گیندیں نصب کردیں
بلکہ فرنیچر سے بھی مزین کر دیا۔ قو س و قزاح کے رنگوں کا مبہوت کن منظر
پیش کرتا آرٹ کا یہ شاہکار فن کی مہارت اور رنگوں سے محبت کا منہ بولتا
ثبوت ہے جودیکھنے والوں کی توجہ کامرکز بھی بنا ہوا ہے ۔
Tuesday, 2 July 2013
ماہر آرٹسٹ نے دلکش رنگ کے دھاگوں سے دیدہ زیب ننھا کمرہ تیار کر لیا
Posted by Unknown on 05:10 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment