Friday, 5 July 2013

لندن…این جی ٹی…لندن کے کنسنگٹن پیلس میں ملکہ برطانیہ، شہزادی مارگریٹ اور لیڈی ڈیانا کے شاہی ملبوسات عام نمائش کیلئے پیش کردیے گئے ہیں۔ فیشن رولز(Fashion Rules) کے نام سے شروع ہونے والی اس نمائش میں ملکہ برطانیہ کے پچاس کی دہائی کے شاہی ملبوسات، شہزادی مارگریٹ کے60اور70ء کے دور اور شہزادی ڈیانا کے80ء کی دہائی کے فیشن ایبل شاہی جوڑے رکھے گئے ہیں۔ کنسنگٹن پیلس کے 5کمروں میں سجائی گئی اس نمائش میں 21شاہی ملبوسات موجود ہیں جبکہ ان ملبوسات کے ساتھ انہیں زیب تن کیے شاہی خاندان کی خواتین کی تصاویر اور فلمیں بھی ساتھ ہی ڈسپلے پر رکھی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ فیشن رولز نامی اس نمائش کا آج سے باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے جودو سال تک جاری رہے گی۔ جس کا داخلہ ٹکٹ 15پاوٴنڈ مقرر کیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment