لندن…این
جی ٹی…آسکر ایوارڈ یافتہ معروف برطانوی گلوکارہ ایڈیل کا مومی مجسمہ بھی
لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا ہے۔ گزشتہ سال جیمز بونڈ
سلسلے کی 23ویں فلم اسکائی فال کا تھیم سونگ گا کر آسکر سمیت کئی ایوارڈز
اپنے نام کرنے والی اڈیل کا یہ مومی مجسمہ میوزیم کے میوزک سیکشن کا حصہ
بنایا گیا ہے جہاں اُن سمیت لیڈی گاگا، بیونسے اور دیگر شہرہٴ آفاق
گلوکاروں کے مجسمے موجود ہیں۔ اڈیل کا مومی مجسمہ2012ء میں ان کی گریمی
ایوارڈ میں شرکت کو دھیان میں رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جس میں انہوں نے
بلیک ڈیزائنر ڈریس زیب تن کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ اس مومی مجسمے کی
تیاری کے بعد اڈیل کے بالوں کی ڈیزائننگ میں ماہر مجسمہ سازوں کو کم و بیش
ایک ماہ کا عرصہ لگا کیونکہ آرائش ِ گیسو میں ایک ایک بال علیحدہ جوڑا گیا۔
Friday, 5 July 2013
برطانوی گلوکارہ اڈیل کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم لندن کی زینت بن گیا
Posted by Unknown on 03:25 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment