Tuesday 9 July 2013

انار دل اور جگر کیلئے مفید

انارایک موسمی پھل ہے، قدیم اطباء کے مطابق اس پھل کا مزاج معتدل اور سرد تر ہے۔
انارمیں کیلشیم ، پوٹاشیم ، فاسفورس، آئرن، ہائیڈروکلورک ایسڈ اور وٹامن اے اور بی موجود ہوتے ہیں۔
انار دل اور جگر کو تقویت بخشتا ہے، نیا خون پیدا کرتا ہے اورسابقہ خون کی صفائی کرتاہے۔
جگر کے ورم ، یرقان،سینے کے درد اور تلی کے امراض میں مفید ہے۔
دوپہر کاوقت انار کھانے کیلئے بہترین قرار دیا گیا ہے، اطباء کا کہنا ہے کہ اس وقت نمک اور سیاہ مرچ کے ساتھ انار کھانا بدہضمی اوراپھارہ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
انار کے چھلکے میں پیونی سین سلفیٹ ہوتاہے، یہ عام پیچس اور دست کی بیماری میں‌فائدہ دیتاہے، پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے انار کا چھلکا ابال کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے جبکہ معدے کی تکلیف کیلئے انار کا جوس اور دانےاستعمال کیا جاناچاہئے۔

0 comments:

Post a Comment