پردہ
لمحے
بھر میں اسے سمجھ آگیا تھا کے وہ آج تک حجاب کیوں نہیں پہن سکی
تھی....باوجود اسکے کے تایا ' ابّا اور روحیل بھی اسے بہت تاکید کرتے تھے
.. وہ یہ نہیں کر سکی.. اس لئے کیوں کے انہو نے ہمیشہ اپنی کہی ... کبھی
الله کی بات سنائی ہی نہیں.. جبر کی طرح اپنی بات مسلّط کرنی چاہی اور اکثر
باپ ' بھائی یہی تو کرتے ہیں.. اپنی ہی کہتے رہتے ہیں ' پھر شکایت کرتے
ہیں کے بچیاں مانتی کیوں نہیں ؟ کبھی الله کی سنوا کر دیکھتے ' پھر علم
ہوتا کے مسلمان لڑکی چھوٹی ہو یا بڑی ' نرم ٹہنی ہو یا سخت کانچ ' دل اسکا
ایک ہی ہوتا ہے.. وہ دل جو الله کی سن کر جھک ہی جاتا ہے.. پھر کسی وعظ '
تقریر یا درس کی ضرورت نہیں رہتی... ایک آیت ......ایک آیت زندگی بدل دیتی
ہے..بس ایک آیت۔۔
جنت کے پتے
0 comments:
Post a Comment