Tuesday 27 August 2013

لندن …این جی ٹی …برطانوی ویلز کی مقامی کاؤنٹیPowysکے قصبےLlanwrtyd Wellsمیں حال ہی میں دلدل میں رہنے کی28ویں سالانہ عالمی چمپئن شپ منعقدکی گئی جس میں شرکاء نے دلچسپ کاسٹیومز کیساتھ شرکت کی۔اس کھیل میں شرکت کرنے والے شرکاء کوتقریباً55میٹر طویل دلدلی مٹی اور پانی والے کیچڑسے بھری نالی کو بناء کسی سوئمنگ کاسٹیوم اور آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے عبورکرنا ہوتا ہے۔اس سال مقابلے میں دنیا بھر سے 130شرکاء نے حصہ لیاجوکیچڑ بھری نالی کو تیزی سے عبور کردکھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔اس موقع پر شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈینیکا میگوئر نے یہ فاصلہ ریکارڈ1منٹ23سیکنڈ میں عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

0 comments:

Post a Comment