برازیلیا…
این جی ٹی…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم سیریز اسٹار ٹریک کے مداح دنیا بھر
میں پائے جاتے ہیں جو ان فلموں سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات میں بے حد دلچسپی
رکھتے ہیں۔ برازیل میں بھی ایک ہوٹل کی انتظامیہ کا شمار ایسے ہی دیوانوں
میں کیا جاتاہے جہاں ایک کمرے کو 7 ہزار LED لائیٹوں اور کرسٹلز کی مدد سے
مکمل طور پر اسٹار ٹریک اسپیس شپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس کمرے کی در و
دیوار سے لے کر اندر موجود ہر شے فلم میں دکھائے جانے والے اسپیس کرافٹ سے
متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ کمرے میں سجاوٹ کے غرض سے رکھا گیا تمام فرنیچر
جن میں بیڈ، صوفہ ، کرسیاں، پینٹنگز، لیمپ ، آئینہ اور یہاں تک کے ٹیلیوژن
اسکرین بھی اسٹار ٹریک تھیم کی حامل ہیں جہاں ایک رات قیام کا کرایہ
670ڈالر ہے ۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔
Tuesday, 27 August 2013
برازیل کے ہوٹل کا ایک کمرہ اسٹار ٹریک اسپیس کرافٹ میں تبدیل
Posted by Unknown on 04:57 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment