Wednesday, 28 August 2013


دبئی…این جی ٹی…لڑکے کا شادی کے لئے لڑکی کو راضی کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اورسب کی ہی خواہش ہوتی ہے کہ اس لمحے کو یادگار بنایا جائے۔ ایسا ہی کچھ انوکھا کرنے کی ٹھانی اس منچلے بھارتی نوجوان نے اور دبئی کے ایک شاپنگ مال میں مجمع کے سامنے اپنی گرل فرینڈ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اسے شادی کی پیشکش کر دی ۔ لڑکی نے اس منفرد اور چونکا دینے والے انداز سے متاثر ہوئے بغیر اسے چپ کرانے کی بارہا کوشش کی لیکن پھر بھی لڑکا خاموش نہ ہوا اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا۔ اچانک رونما ہونے والے اس منظر سے حیران اور پریشا ن یہ لڑکی اپنے دوست کی باتیں سنتی رہی اور پھر میوزیشن سے گٹار چھین کر لڑکے کو دے مارااور آرام سے چلتی بنی۔ لمحہ یادگار تو ضرور بن گیا لیکن بدنامی بھی ہاتھ آئی اور دل کے ارماں بھی آنسوؤں میں بہہ گئے۔ اب یہ تو نہیں معلوم کہ یہ مقبولیت حاصل کرنے کے لئے رچایا گیا ایک ڈرامہ تھا یا حقیقی منظر،لیکن یہ ویڈیو دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز ضرور بن گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment