Saturday, 17 August 2013

ایمسٹرڈم… این جی ٹی…حقیقی فن کار وہی ہوتا ہے جو اپنے فن کی بدولت ایک عام سی شے کو بھی خاص بنا دے۔ نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جان فرازین کو ہی دیکھ لیں جسے پنسل کی بے معنی لکیروں کی مدد سے فن پارے بنانے میں بے انتہا مہارت حاصل ہے۔ یہ ماہر مصور تصویر کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے پہلے اپنے ذہن میں تصاویر کا خاکہ بناتا ہے اور پھر لمبی لکیروں کی مدد سے کینوس پر اسطرح تصاویربنادیتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔انتہائی باریک اور بے حد کم فاصلے پر ترتیب سے بنائی گئی ان سینکڑوں لکیروں کے مکمل ہونے پر آرٹ کے ایسے نمونے ابھر کر سامنے آتے ہیں جن کو مکمل کرنے میں ماہر فن کار کوکئی دِنوں کا وقت لگ جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment