خوش نصیب اُمت
ایک بار حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ پاک سے عرض کیا:۔
"تو نے مجھے ہم کلام ہونے کا شرف بخشا ہے۔ کیا کسی اور کو خوش نصیب کو بھی یہ سعادت حاصل ہو گی؟"
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔
"اے موسی! میں سب سے آخر میں ایک اُمت بھیجوں گا، جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت ہو گی۔
وہ لوگ جب روزہ رکھیں گے تو ان کے ہونٹ اور زبان، پیاس سے خشک ہوں گے۔
کمزور جسم اور ترسی ہوئی آنکھیں ہوں گی۔
پیٹ خالی ہو گا۔ وہ بھوک، پیاس برداشت کریں گے۔
جب افطاری کے وقت وہ دعا مانگیں گے تو وہ تمہاری نسبت زیادہ میرے قریب ہوں گے"۔
سبحان اللہ
0 comments:
Post a Comment