Thursday, 29 August 2013

Keep In Mind. . .

Posted by Unknown on 01:31 with No comments

شاید کہ اُتر جائے کسی دل میں میری بات

٭
اللہ دے کے بھی آزماتا ہے اور لے کے بھی آزماتا ہے۔

٭
غریب آدمی روٹی حاصل کرنے کے لیے دوڑتا ہے، جب کہ امیر آدمی روٹی ہضم کرنے کے لیے دوڑتا ہے۔

٭
گناہ میں لذّت ضرور ہے لیکن سکون نہیں ہے۔

٭
بات الفاظ کی نہیں، لہجے کی ہوتی ہے۔

٭
کسی کے بارے میں بُرا مت سوچو، ہو سکتا ہے کہ وہ اللہ کی نظر میں تم سے بہتر ہو۔

٭
ایک اکیلا باپ 7 بیٹوں کی پرورش کر سکتا ہے، لیکن 7 بیٹے ایک باپ کی خدمت نہیں کر سکتے۔

٭
آدمی بیماری کے ڈر سے کھانا تو چھوڑ سکتا ہے، مگر آخرت کے ڈر سے گناہ نہیں چھوڑتا۔

٭
بندہ نیک اور اچھی بات سن تو لیتا ہے، لیکن آگے پہنچانا ضروری نہیں سمجھتا۔

٭
اللہ پاک اُس شخص کو آباد رکھے جو اچھی بات سُن کے آگے پہنچائے۔

آمین یارب العالمین

0 comments:

Post a Comment