Monday, 9 December 2013

Ik Roz Momeno Tumhe Merna Zaror Hai.

Posted by Unknown on 21:34 with No comments

اک روز مومنو تمہیں مرنا ضرور ہے
پڑھتے رہو نماز یہ قولِ رسول ہے

پڑھتے رہو نماز تو چہرے پہ نور ہے
پڑھتے نہیں نماز تو اپنا قصور ہے

اک روز مومنو تمہیں مرنا ضرور ہے
پڑھتے رہو نماز یہ قولِ رسول ہے

پڑھتے رہو نماز تو بہتر یہ کام ہے
دینِ رسول پاک کا اس سے قیام ہے

اک روز مومنو تمہیں مرنا ضرور ہے
پڑھتے رہو نماز یہ قولِ رسول ہے

اے مومنو نماز کو کرنا نہ تم قضا
قرآن میں صاف یہ کہتا ہے کبریا

اک روز مومنو تمہیں مرنا ضرور ہے
پڑھتے رہو نماز یہ قولِ رسول ہے

مرنے کے بعد حشر میں دولہا بنائے گی
سہرا نجات کا یہ سر پر اوڑھائے گی

اک روز مومنو تمہیں مرنا ضرور ہے
پڑھتے رہو نماز یہ قولِ رسول ہے

ساری عبادتوں میں عبادت نماز ہے
اے مومنو یہ دین کی دولت نماز ہے

اک روز مومنو تمہیں مرنا ضرور ہے
پڑھتے رہو نماز یہ قولِ رسول ہے

 مضبوط پکڑو ہاتھ سے پایہ نماز کا
یہ مرتبہ خدا نے بتایا نماز کا

اک روز مومنو تمہیں مرنا ضرور ہے
پڑھتے رہو نماز یہ قولِ رسول ہے

سبحان اللہ۔۔۔

Tuesday, 24 September 2013


سیوٴل…این جی ٹی…با دلوں کو چھونے کی خواہش تقریبا ً ہر دل میں ہوتی ہے جسے پوری کرنا اب ممکن ہے ۔ کورین فنکاروں کے تیار کردہ اس منفرد فن پارے کے ذریعے نہ صرف بادلو ں کو چھونے کی خواہش پوری کی جا سکتی ہے بلکہ ان کے ساتھ کھیل انہیں اپنی مرضی کا رنگ روپ بھی دے سکتے ہیں۔ اس ملٹی میڈیا پروجیکشن آرٹ ورک کو دیکھنے والے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی اس کا لطف اٹھا کر اپنے بچپن کے خواب کو پورا کر کے خوشی سے ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں۔

لندن …لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اور شہزادی لیڈی ڈیانا کا سحر ان کے گزر جانے کے کئی برس بعد بھی نہیں ٹوٹا جب ہی تو دنیا بھر میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کو ہی دیکھ لیجئے جو لیڈی ڈیانا کو اس قدر پسند کرتے ہیں کہ ان کے گھر کی کوئی دیوار ایسی نہیں جہاں آنجہانی شہزادی کی کوئی تصویر یا پورٹریٹ نا لگا ہو۔ جو اور کین نامی اس جوڑے کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا اکثر ان کے خواب میں آکر ان سے باتیں کرتی ہیں اوران دونوں کا دعویٰ ہے کہ پورے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا کا ان سے بڑا کوئی بھی فین موجود نہیں۔
 

  دنیا بھر میں جا نوروں سے محبت کرنے والے افراد اپنے گھر میں بلی ،کتااور کئی اقسام کے چھوٹے بڑے پرندوں کو پالتے ہیں لیکن جنوبی افریقا میں ایک ایسی بہادر خاتون بھی موجود ہے جس نے ایک شیر کو اپنے گھر میں مستقل طور پر رکھ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ ٹمبا(Timba)نامی اس شیر کی عمر18 ماہ اور وزن 120 کلو گرام ہے جو اپنے بچپن سے ان خاتون کے ساتھ گھل مل کر خوشگوار مو ڈ میں وقت گزار رہا ہے اور اپنی مالکن سے اتنا خوش ہے کہ عام انسان کی طرح دوستانہ ماحول میں اس کے ساتھ کھاتا،پیتا،کھیلتا ، سوتا اور لڑ کر محظوظ ہوتا ہے

 جرمنی میں دنیا کی سب سے لمبی بس تیار کی گئی ہے جس کی کل لمبائی 101فٹ ہے۔سفید رنگ کی اس بس میں لمبائی کی مناسبت سے 256افراد باآسانی اس میں بیٹھ کر ایک سے دوسری جگہ سفر کر سکتے ہیں۔ تین بسوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر ایک مکمل شکل میں تیار کی گئی اس بس کو چلانے میں کسی دشواری کا بھی سامنا نہیں کر نا پڑتا کیو نکہ تیاری کے مراحل میں کئی تجربات کے بعد اسے حتمی شکل دی گئی ہے۔ بجلی کی طاقت سے چلنی والی اس بس کو انفرادیت کے باعث ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

Sunday, 8 September 2013


برلن… جرمنی میں آتش بازی کا سالانہ میلہ شروع ہو گیا ہے جس میں بین الاقوامی ٹیمیں اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ فائر ورکس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ کروشیا، پولینڈ اور فن لینڈ کی تین بین الاقوامی ٹیموں نے آسمان کو رنگوں اور روشنیوں سے بھر دیا۔ اس موقع پر کلاسیکی میوزک نے بھی خوب رنگ جمایا ، آتش بازی کا سلسلہ 45 منٹ تک جاری رہا۔ آج مقابلے کے آخری دن تین اور ٹیمیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

نیویارک…این جی ٹی…امریکہ کی مو ٹو بلی نے ایک مہینے تک ڈائٹنگ اور ورزش کر کے دو کلو وزن کم کر لیا ہے ۔ بدھا نامی اس بلے نے آرام کر کے اور زیادہ کھانا کھا کھا کر صرف 6سال کی عمر میں ہی 14 کلو تک وزن بڑھا لیا جس کے باعث اس کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ۔ اس کی مالکوں نے جب موصوف کا یہ موٹاپا دیکھا تو جھٹ پٹ اسے سلمنگ میں داخل کرا دیا جہاں اسے سخت ڈائٹ اور ورزش پر لگا کر ایک مہینے میں اس کا 2کلو وزن کم کروا ہی دیا ۔اس بلی سے سبق سیکھیں اور وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف خواتین بھی ہمت نہ ہاریں اورلگی رہیں ۔

اوٹاوا…آپ نے دنیا کے کئی خوبصورت اور منفرد ٹری ہاؤسز دیکھے ہوں گے لیکن ایک کینیڈین شخص نے درخت کے اوپر لٹکنے والا دنیا کا پہلا منفرد ٹری ہاؤس ہوٹل تعمیر کیا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ کئی سالوں کی محنت کے بعد لکڑی اور فائبر گلاس سے بنایا گیا یہ انوکھا ہوٹل زمین سے 15فٹ اونچا درختوں کے سہارے ہوا میں موجود ہے۔ رسی اور لکڑی سے بنی سیڑھیوں کی مدد سے سیاح اس ٹری ہوٹل کے کمرے تک جاتے ہیں جس کا ایک رات کا کرایہ 90 پونڈ ہے ۔ جنگل کے وسط میں بنے اس ٹری ہوٹل میں بالکونی ، کچن اورباتھ روم کے ساتھ ساتھ کئی پُرآسائش کمرے بھی بنائے گئے ہیں جنہیں ناصرف لکڑی کے خوبصورت فرنیچر سے سجایا گیا ہے بلکہ ارد گرد کے علاقے کے دلکش وقدرتی ماحول سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے ۔

کینبرا…آسٹریلیا میں اپنے بھتیجے کو ایک منفرد تحفہ دینے کی خاطر ایک شخص نے اون سے بُن کر تیار کردہ کھلونا ڈاگی کو خلاء میں کامیابی سے پہنچا دیا ہے۔ اس شخص نے ڈاگی کے ساتھ ہیلیم گیس سے بھرے غبارے اور ایک کیمرے کو منسلک کر کے فضا میں چھوڑ دیا جو چند سیکنڈز میں 70ہزار فٹ کا فاصلہ طے کر کے خلا میں کامیابی سے پہنچ گیا ۔ اس خلائی سفر کے دوران اس کھلونے کی رفتار 203 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارتھی جس کے ساتھ منسلک کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

Friday, 6 September 2013


لاہور…وہی قومیں دنیا میں اپنا وجود برقرار رکھتی اور زندہ رہتی ہیں جو اپنا مضبوط دفاع رکھتی ہیں ، پاکستانی قوم نے بھی6 ستمبر 1965ء کی شب غیرعلانیہ جنگ کا مقابلہ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ 6ستمبر 1965 ء کی شب ہمسایہ ملک نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا لیکن سرحدوں کے محافظ جاگ رہے تھے ، لاہورکے جم خانہ میں چائے پینے کے دشمن کے خواب چکنا چور کر دیے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی ،خوراک اور دیگر سامان کے ہی ڈھیر نہیں لگائے، نوجوانوں کی ٹولیاں دشمن سے دو دو ہاتھ کرنے گھروں سے نکل آئیں، آرمی چیف کے اس پیغام پر کہ ہر فرد ایک پیسہ دے وہ ایک ٹینک دینگے، قوم نے بڑھ چڑھ کر چندہ پیش کر دیا ۔ کھیم کرن اورچونڈہ میں شکست کے بعد دشمن نے سرگودھا پر فضائی حملہ کیا تو شاہینوں نے پلک جھپکتے چار جہاز تباہ کر کے دشمن فضائیہ کی کمر توڑ دی۔ جنگ ستمبر میں بی آر بی نہر پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ثابت ہوئی ۔پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جب بھی جنگ مسلط کی گئی پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارتوں، جرات و بہادری اور قربانیوں کی نئی نئی داستانیں رقم کر دیں۔

اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کرکے ملک میں امن و امان کی فضا بحال کی جائے یا عسکری حکمت عملی اپنائی جائے، حکومت نے سیاسی اتفاق رائے کے لیے 9 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا، عمران خان شرکت پر مان گئے، اسفند یار ولی نے معذرت کرلی۔ دہشت گردی کے خلاف متفقہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ، حکومت نے 9 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس اہم ترین معاملے پر سیاسی رہنماوٴں سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور ان کو وزیر اعظم کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے دی،حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی قبول کرلی، جو اس سے پہلے ان بیٹھکوں میں شر کت سے انکار کرچکے ہیں، لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق اسفند یار ولی سے گفتگو میں چوہدری نثار نے کہا کہ وزیر اعظم ان کو مہمان خصوصی کی طرح آل پارٹیز کانفرنس میں شریک کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ اے این پی کی تنظیم تحلیل ہوچکی ہے، اسی وجہ سے حاجی عدیل کو یہ دعوت دی جائے، وزیر اعظم کی جانب سے بلائی جانے والی یہ کانفرنس 9 ستمبر کی صبح وزیر اعظم ہاوٴس میں منعقد کی جائے گی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی اپنائی جائے یا طاقت کا استعما ل کیا جائے۔

کراچی…یوم دفاع کے سلسلے میں ملک بھر میں تقاریب جاری ہیں۔ کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ کراچی میں یوم دفاع کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ جس میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے چاق وچوبند دستے گارڈزکے فرائض سنبھالے۔ ایئروائس مارشل راشدکمال نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار پر پھول چڑھائے۔لاہور میں مزار اقبال پر پنجاب رینجرنے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ گارڈز نے سلامی دی۔ پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل شاہد بیگ مرزا اور بلوچ رجمنٹ کے بریگیڈئیر نجیب عامر ملک نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ رینجرز ہیڈکوارٹر لاہور میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل رینجرز پنجاب بریگیڈیئر محمد جمیل نے شہدا کی یادگار پرپھول چڑھائے۔

کراچی…کراچی میں بدھ کو لفٹ سے گرکے جاں بحق ہونے والی لڑکی ماہ رخ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ماہ رْخ کے گھر والے شدت غم سے نڈھا ل اور انصاف کے طلب گار ہیں۔ نوکری کے پہلے ہی دن کراچی کے علاقے صدر میں کثیر منزلہ لفٹ سے گر کر جاں بحق ہونے والی ماہ رخ کی والدہ کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ ان کی بیٹی اب اس دنیا میں نہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کے مالک اور مینٹی ننس کے ذمہ داروں کی غفلت کی وجہ سے ان کی بیٹی کی جان گئی۔ واقعے کے وقت ماہ رخ کا بھائی بھی ساتھ تھا۔ پولیس کے مطابق لفٹ آپریٹر اور بلڈنگ انتظامیہ کیایک رکن کوگرفتار کرلیا گیاہے۔ ماہ رخ کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی تو اب واپس نہیں آسکتی لیکن کثیرمنزلہ عمارتوں کی لفٹوں کی خستہ حالی دور کرکے کتنے ہی لوگوں کی اولادوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

ڈیرہ بگٹی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔ سوئی میں کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ طلبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کرداراداکریں، افواج پاکستان نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے صوبے کی ترقی کے لیے کوشش کی، چمالانگ ایجوکیشن پروگرام، کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور آرمی انسٹی ٹیوٹ آف منرالوجی سمیت مختلف ادارے قائم کیے، چمالانگ پروگرام سے مستفید نوجوانوں کی تعداد تقریباً4 ہزار ہے، آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط بلوچستان مضبوط پاکستان کا ضامن ہے، 20 ہزار سے زائد بلوچ فوج میں شامل ہیں،چاہتے ہیں بلوچ صرف مزدور نہ بنیں، اداروں میں اہم عہدوں پربھی کام کریں، پاک فوج بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط اور خوشحال بلوچستان ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، پاک فوج تعلیم کے علاوہ بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے بھی کام کر رہی ہے، فوج بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے اقدامات کررہی ہے، بلوچستان میں پاک فوج کا ایک بھی سپاہی آپریشن نہیں کررہا، پاک فوج بلوچستان میں اپنی چھاوٴنیوں میں ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی، کوہلو، سبی سے رکھنی تک ترقیاتی منصوبے پاک فوج کے تعاون کا ثبوت ہیں، گوادر، رتو ڈیرو سڑک کے منصوبے کی تکمیل کے لیے تعاون کریں گے، بلوچستان پولیس کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے تعاون کررہے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان میں3سال کے دوران 12ہزار جوانوں کو پاک فوج میں بھرتی کیاگیا۔