Tuesday, 5 February 2013

Ajwa Khajoor ...

Posted by Unknown on 04:02 with No comments

عجوہ کھجور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کا درخت رسول اللہ  نے خود اپنے دستِ مبارک سے لگایا تھا۔



متعدد احادیث کے مطابق عجوہ کھجور دنیا میں جنت کا پھل ہے۔ 
 تاریخ اسلام میں سب سے پہلا ہارٹ اٹیک حضرت سعد بن ابی وقاص کو ہوا۔ نبی اکرم (صلیٰ اللہ علیہ وسلم ) نے ان کاعلاج عجوہ کھجور کی گٹھلیاں کھلا کر کیا اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہوگئے۔
آج بھی دنیا بھر میں مسلمان عجوہ کھجور کو ہارٹ اٹیک اور دیگر دل کے امراض کے علاج  کے لئے  استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ دل کے امراض کی ادویات میں سب سے سستا، آسان اور اسلامی طریقہ علاج ہے۔ ملک کے نامور صحافی ،سیاست داں ،آرمی چیف، اور  معروف صنعت کار  کروڑ پتی  ہوتے ہوئے بھی ان امراض کے لئے عجوہ کھجور کا ہی استعمال کرتے ہیں اور اسے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

رسول اللہ کے فرمانِ عالیشان کے مطابق اس میں جادو سے نجات،زہر سے نجات ، آنکھوں کے امراض ، جگر کے امراض، جنون، پاگل پن، نفسیاتی امراض، دورانِ سر اور جنسی امراض سے شفا ہی شفا ہے۔ 

عجوہ کھجور آج بھی مدینے کی عمدہ ترین، لذیذ ترین اور نہایت مہنگی کھجور ہے۔ حرم کے قرب و جوار میں عجوہ 100 ریال فی کلو سے بھی مہنگی فروخت ہوتی ہے۔ پاکستانی روپوں میں اس کی قیمت 2400 سے 3000 روپے فی کلو تک بنتی ہے۔ اس کے باوجود اس کی افادیت کی وجہ سے اس کی طلب بہت زیادہ ہے۔ اور حج و عمرے کی نیت سےجانے والے خواتین و حضرات زم زم کے علاوہ اپنی استطاعت کے مطابق عجوہ ضرور لانے کی کوشش کرتے ہیں اور عزیز رشتے داروں میں محض ایک ایک یا دو دو کھجور ہی تقسیم کر تے ہیں۔ اور اگر کوئی حج یا عمرے کے لئے جا رہا ہوتو اس سے بطورِ خاص عجوہ منگواتے ہیں. تجارت سنتِ رسول (صلیٰ اللہ علیہ وسلم )بھی ہے اور اس میں اللہ (جلِ شانہ) کی طرف سے برکت بھی ہے۔

0 comments:

Post a Comment