Friday, 15 February 2013

Hazrat Usman (RA)'s Haya

Posted by Unknown on 22:06 with No comments
           حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی حیاء

ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں تشریف فرما تھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آپ کے پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں کہ اتنے میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اجازت لے کر اندر آئے، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ اجازت لے کر اندر آئے، پھر حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ اجازت لے کر اندر آئے پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اجازت لے کر اندر آئے۔
اس دوران حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم گفتگو میں مصروف تھے اور آپ کی پنڈلیاں کھلی ہوئی تھیں۔ (باقی حضرات کے آنے پر تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی رہے لیکن) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آنے پر تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ٹانگوں پر کپڑا ڈال دیا اور اپنی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا ذرا پیچھے ہٹ کر بیٹھ جائو، یہ حضرات حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ دیر بات کرکے چلے گئے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”یانبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اندر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ تو پنڈلیوں پر کپڑا ڈالا اور نہ ہی مجھے پیچھے ہونے کا کہا (اس کی کیا وجہ ہے؟) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کیا میں اس آدمی سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے حیا کرتے ہیں؟ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے، فرشتے عثمان سے ایسے ہی حیا کرتے ہیں جیسے اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کرتے ہیں۔ اگر وہ اندر آتے اور تم میرے پاس بیٹھی ہوتیں تو نہ وہ بات کرسکتے اور نہ واپس جانے تک سر اٹھاسکتے۔،،
(یہ واقعہ پردے کا حکم نازل ہونے سے پہلے کا ہے)
(حیاة الصحابہ)

0 comments:

Post a Comment