Monday 11 February 2013


بھارت امریکا سے 180 ارب روپے کا اینٹی ٹینگ گائیڈڈ میزائل سسٹم خریدیگا
 ممبئی…
 بھارت امریکا سے 180 ارب روپے کا اینٹی ٹینگ گائیڈڈ میزائل سسٹم خریدے گا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت اور امریکا کے درمیان ایک اور جنگی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ اس دفعہ بھارت 8356 جیولین میزائل اور 321 لانچرز خریدنا چاہتا ہے تاکہ دشمن کا توپ خانہ تباہ کرسکے۔ بھارتی فوج نے اس میزائل کا تجربہ اکتوبر 2009 کے دوران ہونے والی بھارت امریکا مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران کیا تھا، جبکہ مئی 2013 میں بھی مشقوں کے دوران بھارتی فوج اس میزائل کا دوبارہ تجربہ کرسکے گی۔ جیولین میزائل ساڑھے چار کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے، اس میزائل کے لیے مارو اور بھول جاوٴ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment