Monday, 4 February 2013

برطانیہ کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوسورکا گوشت کھلانے کا انکشاف

لندن…برطانیہ کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوسورکا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانیہ کی جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے حلال کھانے میں سور کے گوشت کی ملاوٹ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، برطانیہ کے فوڈ اسٹینڈرز ایجنسی (ایف ایس اے) کے ڈائریکٹر مطابق فوڈ سپلائیرز کا فوری طور پر اجلا س بلالیا گیا ہے ، قیدیوں کے کھانے میں سور کے ڈی این اے پائے جانے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، محکمہ انصاف کے مطابق حلال کھانا فراہم کرنے والی اس کمپنی کو معطل کردیا گیا ہے ، جوقیدیوں کو حرام خوراک سپلائی کررہے تھے ،اس سے قبل مارکیٹس میں گھوڑے کے گوشت کے برگر کی فروخت بھی سامنے آئی تھی۔

0 comments:

Post a Comment