Saturday 16 February 2013


رائیگاں گئیں سب ریاضتیں کچھ حاصل نہ ہوا
وہ شخص میری زندگی میں شامل نہ ہوا

محبت کی گھتیاں نہ سلجھ سکیں مجھ سے
پیار اک معمہ تھا حل نہ ہوا

اس شخص کی فطرت پتھر کے خدا سی
ہزار سجدوں کے بعد بھی وہ مائل نہ ہوا

حصول اسکا تھا لازم میری تکمیل کے لیے
میں ادھورا ہی رہا مکمل نہ ہوا

زاہد تمام کاوشیں بیکار ہی گئیں
اسکے سینے کا پتھر دل نہ ہوا

شاعر: زاہدعباس

0 comments:

Post a Comment