Saturday 16 February 2013

Hashim and Banu Hashim...

Posted by Unknown on 21:48 with No comments
ہاشم اور اولاد بنی ہاشم
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پردادا کا نام ہاشم ہے۔ اور یہ بیٹے عبد مناف کے، ہاشم کا اصلی نام عمر و تھا۔ یہ نہایت مہمان نواز تھے۔ ان کا دستر خوان ہر وقت بچھا رہتا تھا۔ ایک مرتبہ قحط کے زمانہ میں یہ ملک شام سے خشک روٹیاں خرید کر مکہ میں لائے اور روٹیوں کا چورہ کر کے اونٹ کے شوربے میں ڈال کر لوگوں کو پیٹ بھر کر کھلایا۔ اس دن سے ان کو ہاشم (روٹیوں کا چورہ کرنے والا) کہنے لگے۔ ہاشم کی پیشانی میں نور محمدی چمکتا تھا۔ اسی لیے لوگ ان کی بڑی عزت کرتے تھے۔

0 comments:

Post a Comment