Saturday 16 February 2013

The Meaning Of The Last Messenger...

Posted by Unknown on 18:58 with No comments
خاتم النبیین کے معنی 
 خاتم النبیین یا ختم المرسلین کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر سلسلہ نبوت ختم کر دیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یا بعد میں کوئی نیا نبی نہیں ہو سکتا ۔ آپ کی ذات پاک پر نبوت کا خاتمہ ہو گیا۔

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت عام ہے یا خاص؟ 
حضور کی نبوت و رسالت سید نا آدم علیہ السلام کے زمانہ سے روز قیامت تک تمام مخلوقات کو عام ہے۔ علماء کرام فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت تمام جن و انسان اور فرشتوں کو شامل ہے بلکہ تمام حیوانات ، جمادات، نباتات آپ کی رسالت کے دائرہ میں داخل ہیں تو جس طرح انسان کے ذمہ حضور کی اطاعت فرض ہے یونہی ہر مخلوق پر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری ضروری ہے اور یہ سب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں۔

0 comments:

Post a Comment