Friday 22 March 2013

Adhaan and Virtue of the First Row

Posted by Unknown on 03:29 with No comments
اذان اور پہلی صف کی فضیلت

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
موذن کی آواز کی حد کو جب جن، انسان اور دوسری چيزيں سنتی ہیں (تو) وہ قیامت کے دن اسی کے (حق) میں گواہی دیں گے-
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ اذان اور پہلی صف کی کیا فضیلت ہے تو پھر ان (لوگوں) کے لیے قرعہ اندازی کے سوا کوئی چارہ باقی نہ رہے تو یقینا وہ قرعہ اندازی (بھی) کریں اور اگر انھیں معلوم ہوجائے کہ عشاء اور فجر کی نماز کی کتنی فضیلت ہے تو ان دونوں نمازوں میں ضرور حاضر ہوں اگرچہ انہیں گھسٹ کر آنا پڑے-
(بخاری:615، مسلم:437)

0 comments:

Post a Comment