Wednesday, 8 May 2013


دعا، اللہ اور انسان
دعا اللہ اور انسان کے درمیان ایک بیحد خوبصورت الوہی رشتہ ہے. جیسے بارش زمین و آسماں کا وصل کرواتی ہے ایسے ہی دعا اللہ اور انسان کے مابین پر خلوص تعلق میں وصل کی کیفیت رکھتی ہے.
نماز میں ہم اللہ سے کلام کرتے ہیں قرآن میں اللہ ہم سے کلام کرتا ہے اور دعا .. دعا اللہ اور انسان کی بات چیت ہے..
بلا شبہ دعا مومن کے لئے ہتھیار ہے. جسے شیطان مختلف وسوسوں سے ہر ممکن کوشش کرتا ہے ہم چھوڑ دیں، مثلاّ،

اللہ دعائیں نہیں سنتا
اللہ بہت مصروف ہے
تم غلط مانگ رہے ہو
یہ ممکن نہیں ہے
تمہارے گناہ اتنے زیادہ ہیں اور تم ...
پہلے اللہ کو راضی کرو پھر مانگو
دعا فلاں وقت مانگتے ہیں
دعا فلاں سے منگواؤ
نیک لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے تم نیک نہیں تمہاری دعا قبول کیسے ہو گی
تم نے فلاں دعا مانگی تھی، قبول نہیں ہوئی اب کوئی دعا نہیں مانگنی..

ہم ناداں ہیں جودعا کو، اللہ کی عطا کردہ خوبصورت عطا کو چھوڑ کر ان شیطانی وسوسوں پر ایمان لے آتے ہیں.
ہم اللہ کو اپنے گمان سا پاتے ہیں جسا گمان رکھیں گے ویسا ہی پایں گے ایسا ہی معاملہ دعا کے ساتھ ہے ہم جیسا یقین دعا پر رکھیں گے ویسا ہی عطا کو پایں گے.
محبت منزل پر پہنچ کر سکون لینے کا نام نہیں، محبت راہ میں آئی ہر آزمائش کو ہنسی خوشی الحمدللہ کہتے ہوے برداشت کرنے کا نام ہے!

0 comments:

Post a Comment