Thursday, 28 March 2013

خوبصورت افراد ہمیشہ پرکشش نظر آتے ہیں۔

خوبصورت افراد نے اپنے چہرے پر بارہ بجا رکھے ہوں،مضحکہ خیز شکل بنائی ہو،حیرت سے گنگ ہوں ڈر یا غصے میں ہوں بہرحال وہ ہر حال میں پرکشش ہی نظر آتے ہیں۔
یہ دلچسپ اور حیرت انگیز دعوٰی برطانیہ کی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
پورٹ ماؤٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غیر پرکشش افراد ہنستے ہوئے بھی اچھے نہیں لگتے کیونکہ ان کے چہرے کی ساخت ہی ان کو غیرپرکشش بناتی ہے۔
تاہم ان کے چہرے پر جذبات کے اظہار کی صورت میں فرق پڑتا ہے۔
محقق ڈاکٹر ایڈموریسن کے مطابق خوبصورت افراد چاہے کتنے ہی غصے میں کیوں نہ ہوں پھر بھی پرکشش ہی نظر آتے ہیں۔  

0 comments:

Post a Comment