Thursday, 28 March 2013

کراچی…کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں سیمینز چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، 18 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ ایریا میں سیمینز چورنگی کے قریب 3 منزلہ گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی، ابتدائی طور پر 2 فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے تاہم آگ کی شدت میں اضافہ ہو جانے کے باعث شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کر لئے گئے ،18فائر ٹینڈر، 2 واٹر باؤزر اور ایک اسنارکل کے ذریعے فائر بریگیڈ کے درجنوں اہلکار آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے ۔ چیف فائر آفیسر احتشام الدین نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں 2 سے 3 گھنٹے مزید لگ سکتے ہیں، تاہم فیکٹری میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے،ادھر فیکٹری میں موجود تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment