Thursday, 28 March 2013

کراچی…ایف آئی اے نے بلاول ہاوٴس کے پروٹوکول افسر وصی کو کراچی ائرپورٹ سے حراست میں لے لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو ایئرپورٹ سے دبئی فرار کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے فرار کی کہانی لگتی تو انہونی ہی تھی، لیکن پھر آہستہ آہستہ کرکے ثبوت سامنے آنے لگے۔ کراچی ایئرپورٹ کی وڈیو سامنے آئی جس میں کچھ لوگ شاہ رخ جتوئی کو اپنی نگرانی میں ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے گزار رہے ہیں۔ اس فرار میں مدد دینے والے بلاول ہاوٴس کے پروٹوکول افسر وصی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے، لیکن اس فرار میں کچھ اور لوگ بھی ملوث ہیں۔ ایک اور شخصیت پروٹوکول افسر محمود سلطان بھی بتائے جاتے ہیں جن کو خاموشی کے ساتھ واشنگٹن تعینات کر دیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment