کراچی…پیپلز
پارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈنے ایک ہی امیدوار کو بیک وقت قومی و صوبائی
اسمبلی کی نشست پر ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ
کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں فریال تالپور،سید قائم علی شاہ
اور پیر مظہرالحق شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ
ہرامیدوارکو قومی یاصوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پرالیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ
دیاجائے گا اوریہ فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا گیاہے۔ ذرائع
کاکہناہے کہ پیپلز پارٹی کے کئی سینئر رہنماوٴں نے بیک وقت قومی اور صوبائی
اسمبلی کی نششت کے لیے ٹکٹ کی درخواست کی تھی۔اجلاس میں ضلع سکھر کی
صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پی ایس ون، پی ایس ٹو، پی ایس تھری اور پی ایس
فور پر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
Thursday, 28 March 2013
کسی امیدوار کو بیک وقت قومی و صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہیں دیا جائیگا: پی پی سندھ
Posted by Unknown on 21:34 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment