Thursday, 28 March 2013

کراچی… کراچی میں ڈی آئی جی ساوٴتھ شاہد حیات نے کہا ہے کہ لیاری کے 2 تھانوں کے سابق ایس ایچ اوز کو برطرف کردیا گیا ہے، ان پر ارشد پپو کے قاتلوں سے تعلقات کا الزام تھا۔ یہ برطرفیاں ایسے وقت پر ہوئی ہیں جب ارشد پپو اور اس کے بھائی عرفات کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے، جس میں دونوں قتل سے پہلے ایک محفل میں ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساز اور موسیقی کی اس محفل میں نظر آنے والے یہ افراد لیاری گینگ وار کے مشہور کردار ارشد پپو اور عرفات ہیں۔ دونوں ایک ہوٹل میں رقص و سنگیت کی محفل میں شریک ہیں لیکن وقت اور حالات ایک جیسے نہیں رہتے، انہیں معلوم بھی نہ تھا کہ کچھ دن بعد ہی انہیں بے دردی سے قتل کر دیا جائے گا۔ لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتے اور شراب میں ڈوبے ان افراد کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔دشمنی کی آگ میں دہشتگردوں نے لاشوں کے سر تن سے جدا کرنے کے بعدفٹ بال کھیلی اور بعد میں لاشیں جلا کر راکھ گٹر میں بہاد ی۔

0 comments:

Post a Comment