بیجنگ
…این جی ٹی …ریوبکس کیوب حل کرنے میں ذہین سے ذہین افراد بھی اکثر مات کھا
جاتے ہیں لیکن چینی نوجوان تو شاید اس ذہانت بھر ے کھیل کے لیے شاطر دماغ
رکھتے ہیں۔چین میں ہونے والے ریوبکس کیوب ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ذہین
نوجوانوں نے شرکت کی جنہوں نے مختلف سیٹ والے ریوبک کیوب منٹوں میں حل کرتے
ہوئے اپنی دماغی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔ٹورنامنٹ کی اہمیت اُس وقت بڑھ گئی
جب ایک نوجوان نے2X2کا ریوبکس کیوب2اعشاریہ35سیکنڈ میں حل کرکے نیا ایشین
ریکارڈ بنا ڈالا جبکہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر17سالہ چینی نوجوان نے219کیوبز پر
مشتمل پیچیدہ ریوبکس کیوب 3منٹوں میں حل کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران
کردیا۔
Friday, 29 March 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment