Thursday, 28 March 2013

ویلز…ویلز کے باصلاحیت شخص نے فٹ بال کے ذریعے کرتب دکھا کر لوگوں کو خوش کر دیا۔ انٹرنیٹ پر جاری کی گئی اس ویڈیو میں ویلز کے علاقے مل فورڈ ہیون میں 50 برس کا اینڈریو کار پارکنگ میں مختلف طریقوں سے فٹ بال اچھالنے کے کرتب دکھارہا ہے۔ 130 کلو وزنی اینڈریو کی فٹ بال اچھالنے میں مہارت کمال کی ہے۔ وہ کبھی سر تو کبھی کندھے سے گیند اچھالتا ہے۔ وہ گیند کو اپنے پاوٴں سے بھی اچھالتا ہے مگراسے زمین پر گرنے نہیں دیتا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر دبئی میں ہونے والی عالمی فری اسٹائل فٹ بال چیمپین شپ کے منتظمین نے افتتاحی تقریب میں اینڈریوکو کرتب دکھانے کی دعوت دے دی ہے۔

0 comments:

Post a Comment