ڈربن: ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ہم پلہ نظر آتی ہیں۔
پروٹیز کا رینکنگ میں نمبر 5 اور گرین شرٹس کا 6 ہے، دونوں سائیڈز اب تک
مختصر طرز کے 6 میچز میں مقابل آ چکیں ، ان میں سے 3 جنوبی افریقہ اور
اتنے ہی گرین شرٹس نے جیتے، ستمبر کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آخری مقابلہ
پاکستان کے نام رہا جبکہ اکتوبر 2010 میں یو اے ای میں باہمی سیریز مہمان
سائیڈنے 2-0 سے جیتی تھی۔
کنگسمیڈ کو مقامی آئی ٹی اسپانسر کمپنی سے منسوب کرتے ہوئے سہارا
اسٹیڈیم بھی کہا جاتا ہے، یہاں آخری میچ میں میزبان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ
سے ہرایا تھا، اس بار پاکستان ٹیم سے میچ ہونا ہے، پروٹیز کوچ رسل ڈومنگو
کو آسان مقابلے کی توقع نہیں،انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کی بہترین
ٹیموں میں سے ایک ہے اور ہمارے لیے سخت حریف ثابت ہوگی۔
میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ اگلا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مارچ، اپریل
2014 میں ہونا ہے، ہم نے اسی کے تناظر میں نوجوان پلیئرز کو ٹیم میں شامل
کرنے کیساتھ ڈوپلیسس کو کپتان بنایا،آئندہ سال بنگلہ دیش جانے سے قبل ہم
نئے کمبی نیشنز آزماتے رہیں گے، کوچ نے کہا کہ لوگ یہ بات یاد رکھیں کہ یہ
ینگسٹرز بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارم کر کے ٹیم میں آئے ہیں اور
پاکستان کیلیے تر نوالہ ثابت نہیں ہوں گے۔
0 comments:
Post a Comment