Saturday, 16 March 2013


پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان عبدالواسع ترین کو بازیاب کرا لیا گیا
کوئٹہ…
 پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان عبدالواسع ترین کو درا بند کے علاقے سے بازیاب کرالیا گیا۔ پراسیکوٹر جنرل بلوچستان عبدالواسع ترین کے بھائی ساجد ترین کے مطابق واسع ترین کو ڈیرہ اسماعیل خان اور ڑوب کے درمیانی علاقے درا بند سے بازیاب کرالیا گیا ہے اور انہیں گھر واپس لایا جارہا ہے۔ واسع ترین کو 27 فروری کو کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیاتھا۔ واسع ترین کے بھائی کے مطابق بازیابی میں قبائلی اثر و رسوخ استعمال کیاگیا ۔

0 comments:

Post a Comment