Tuesday, 9 April 2013


کراچی…کراچی کے علاقے طارق روڈ پر سرکاری بینک سے سیکیورٹی گارڈ اپنے ساتھیوں کے ساتھ 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق طارق روڈ پر واقع سندھ بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور 14 لاکھ روپے کی رقم ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ کر فرار ہو گیا ،سیکورٹی گارڈ سردار اپنے ساتھیوں کے ساتھ رقم کے ساتھ اسلحہ اور خفیہ کیمروں کی فلم بھی ساتھ لے گیا ،جس سے ملزمان کی شناخت میں دشواری آسکتی ہے۔تاہم پولیس نے بینک سے ملزم کے شناختی کارڈ کی کاپی حاصل کر لی ہے،ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ بینک انتظایہ سیکورٹی کے انتظامات پر پوری نہیں اترتیں اس لئے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment