اسلام
آباد…پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر سپریم کورٹ
میں سماعت ہو ئی جس میں عدالت نے پرویز مشرف کو حراست میں لینے کی استدعا
مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں عدالت نے کوئی حکم
امتناع جاری نہیں کیا۔دوران سماعت وکیل صفائی احمد رضا قصوری نے کہا کہ کیس
جلد بازی اور عجلت کی جا رہی ہے ،جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ یہ
مقدمہ 4سال سے چل رہا ہے، کیسے تاثر قائم کیا جاسکتا ہے کہ عجلت ہو رہی ہے۔
احمد رضا قصوری نیکہا کہ پی سی او میں جنرل کیانی کا نام بھی ہے، انھیں
نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔سابق صدر پر ویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے
کی درخواست پرسماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
Tuesday, 9 April 2013
پرویز مشرف کو حراست میں لینے کی استدعا سپریم کورٹ نے مسترد کر دی
Posted by Unknown on 03:03 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment