Sunday, 7 April 2013



بدین…قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ انکے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال وہ کریں جو ان سے زیادہ صادق اور امین ہوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ہونے کے باوجود ان سے شناختی کاڑد دکھانے کو کہا جاتا ہے،جوحیرت کی بات ہے۔ فہمیدہ مرزا نے یہ بات بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سابق اسپیکر نے دعویٰ کیا کہ مخالف امیدوار یاسمین شاہ کی ڈگری اْن کی اپنی نہیں بلکہ کسی یاسمین حسین نامی خاتون کی ہے اور9 کروڑ قرض بینک میں جمع کروانے کی بھی انہوں نے تردید کی۔

0 comments:

Post a Comment