لاہور…این
اے 120 سے نواز شریف،این اے129 سے شہاز شریف، این اے 52 سے چودھری نثار،
این اے 48 سے پرویز مشرف اور این اے 54 سے زمرد خان کے کاغذات نامزدگی پر
فیصلے آج سنائے جائیں گے۔ اسلام آبادکے حلقہ این اے 48 سے امیدوار پرویز
مشرف کے کاغذات نامزدگی پر راولپنڈی ہائی کورٹ بار اور تین دیگر پارٹیوں نے
اعتراضات داخل کرا ئے تھے۔ مشرف پر حکومت کا تختہ الٹنے، ججز کو معزول اور
نظربند کرنے، اکبر بگٹی، بے نظیر قتل کیسز اور لال مسجد آپریشن کے الزامات
ہیں جس پر مشرف کو آج صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
مشرف سیکیورٹی وجوہات پر خود پیش نہیں ہوں گے بلکہ ان کی جگہ پارٹی رہنما
چودھری شفیق اور ڈاکٹر امجد ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔راولپنڈی کے
حلقہ این اے 52 سے نواز لیگ کے چودھری نثار اور این اے 54 سے پیپلز پارٹی
کے امیدوار زمرد خان کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ بھی آج کیا جائے گا۔ لاہور
کے حلقہ این اے 129، پی پی 159اور پی پی 161 سے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب
شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ اورسید اقتدار شاہ نے
اعتراضات داخل کرائے ۔ ان کا موقف تھاکہ میٹروبس اورلیپ ٹاپ کے ذریعے شریف
فیملی کی سیاسی تشہیرکی گئی، جبکہ شہبازشریف ڈیل کے ذریعے بیرون ملک گئے
اس لیے وہ صادق اورامین نہیں رہے۔اس پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو
آج سنایا جائے گا۔ لاہور سیشن کورٹ نے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ نواز کے
امیدوار حمزہ شہباز کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کا فیصلہ بھی محفوظ
کرلیا ہے، اسی حلقے سے آزادامیدوار عائشہ احد اعتراضات کا جواب آج داخل
کروائیں گی۔ حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 47 سے عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف
پلیجو کے الیکشن لڑنے کے اہل ہونے کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔ ایاز لطیف پلیجو
کے اثاثوں اور سرکاری زمینوں پر مبینہ قبضے سے متعلق اعتراضات داخل کرائے
گئے تھے۔
Sunday, 7 April 2013
شہباز شریف، چوہدری نثار، مشرف، زمرد خان اور حمزہ شہباز کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا
Posted by Unknown on 02:13 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment