اسلام
آباد… مری کے لارنس کالج سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالے گئے طالب علم
کوبحال کردیا گیا، وائس پرنسپل نے پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔فوج
کی اعلی قیادت نے نوٹس لے لیا۔ نظم و ضبط اور تعلیم و تربیت کی بات کی جائے
تو لارنس کالج مری کا نام ذہن میں آتا ہے۔ ایک ایسا ادارہ جو ملک کی اہم
شخصیات کی کردارسازی اورانہیں کامیاب انسان بنانے میں پیش پیش رہاہے۔ مگر
گزشتہ روز لارنس کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد حفیظ نے ڈسپلن کی
خلاف ورزی پرطالب علم قاسم گردیزی کو فارغ کردیا۔ طالب علم ایک اعلیٰ فوجی
افسرجو بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں ان کا عزیز تھا۔ پرنسپل پر دباوٴ بڑھا مگر
انہوں نے اصولوں کی خاطر استعفیٰ دے دیا جو فوراً ہی منظور کرلیا گیا، وائس
پرنسپل کو پرنسپل تعینات کردیا گیا جنہوں نے طالب علم کو بحال کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے
انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔کالج کے طلبہ اور دیگر اساتذہ کا بھی مطالبہ ہے
کہ ان کے اصول پسند پرنسپل کو دوبارہ کالج کا چارج دیاجائے۔
Sunday, 7 April 2013
لارنس کالج کا معاملہ: پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے نوٹس لے لیا
Posted by Unknown on 02:16 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment