بیونس
آئرس …پرانے اورناکارہ اسکیٹ بورڈ کو ایک دلکش گٹار میں تبدیل کرتے ہوئے
چند ماہر فن کاروں نے یہ بات درست ثابت کردی ہے کہ دنیا میں کوئی بھی شے
ناکارہ نہیں ہے۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ پرانے اور غیر استعمال
شدہ اسکیٹ بورڈسے الیکٹرک گٹار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ فن کار اسکیٹ
بورڈ سے پہئیوں کو الگ کرکے اس میں چند کَل پر زے لگا کر اسے ایک ایسے
الیکٹرک گٹار میں تبدیل کر دیتے ہیں جس سے نہ صرف موسیقی کی سریلی دھنیں
ترتیب دی جاسکتی ہیں بلکہ کسی بیش قیمت الیکٹرک گٹار سے مختلف نہیں لگتا۔
Thursday, 4 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment