برلن
…ہوا میں اڑتی ڈریگن فلائی تو آپ نے کئی بار دیکھی ہوگی لیکن ذرا ٹھہرئیے
کیونکہ یہ حقیقی ڈریگن فلائی نہیں بلکہ یہ تو ایک سائنسی کرشمہ ہے۔کیوں
یقین نہیں آیا نہ۔جرمنی کی روبوٹک کمپنیFesto نے17 انچ لمبی ایک ایسی
انوکھی روبوٹک ڈریگن فلائی تیار کر لی ہے جو آپ کے اشاروں پر حرکت کرتے
ہوئے ہوا میں اُڑ سکے گی۔ BionicOpterنامی یہ ڈریگن فلائی موبائل فون کے
ذریعے کنٹرول کی جاتی ہے جسکے پروں کی لمبائی 63سینٹی میٹر اور جسم کی
لمبائی 44سینٹی میٹرہے جبکہ اس کا مجموعی وزن 175گرام ہے۔یہ انوکھی روبوٹک
ڈریگن فلائی فی سیکنڈ 20بار اپنے پروں کواوپر نیچے حرکت دینے کی صلاحیت
رکھتی ہے جسکی بدولت یہ نا صرف ہر سمت میں بآسانی اُڑان بھر سکتی ہے بلکہ
حقیقی ڈریگن فلائی کی طرح مشکل سے مشکل فضائی مرحلے کو بھی عبور کر لیتی
ہے۔
Thursday, 4 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment