کوئٹہ…امیر
جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت نے پانچ سالہ دور میں
لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا،سیاسی جماعتوں کو آئین کی شق 62اور
63پرپورا اترنے والے امیدواروں کو آگے لانا چاہئے تھا۔ لاہور سے کوئٹہ
پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا
کہنا تھا کہ اگرسیاسی جماعتوں کی جانب سے 62,63کی شقوں پر پہلے سے ہی کام
کرلیا جاتا توامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت مسائل پیدا
نہ ہوتے، اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام
انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ن لیگ اور تحریک انصاف سے بات
چیت جاری ہے،اس موقع پر انہوں نے قوم پرست جماعتوں کی جانب سے انتخابی عمل
میں حصہ لینا خوش آئند قرار دیا۔
0 comments:
Post a Comment