Monday 29 April 2013

Some Facts About The Earth

Posted by Unknown on 00:56 with No comments

زمین سے متعلق چند حقائق

  • سائنسی ماہرین کا خیال ہے کہ زمین کی عمر 4.54 ارب سال ہے۔
  • زمین کی کرسٹ کا تقریباً 47 فیصد حصہ آکسیجن سے بنتا ہے۔
  • کرہ ارض کی چوٹی اور زمین کے نیچے کی طرف قطب ہیں جو قطب شمالی اور قطب جنوبی کہلاتے ہیں۔ جس سے یہ زمین ایک عظیم مقناطیس جیسی بن جاتی ہے۔
  •  زمین کا ایک دن چوبیس گھنٹوں کا نہیں ہے۔ یہ حقیقت میں 23 گھنٹے،56 منٹ اور 4 سیکنڈ کا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جو سیارے کو اپنے محور کے گرد گھومنے کے لیے ضرورت ہوتا ہے۔
  • نظام شمسی میں یہ واحد سیارہ ہے جہاں پانی ہر صورت میں موجود ہے: گیس (بادل کے طور پر)، مائع (بارش، سمندر، وغیرہ کے طور پر) اور ٹھوس  (برف) کی صورت میں۔
  • سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چند لاکھ سال پہلے زمین کا ایک دن 20 گھنٹے کا تھا اور چند لاکھ سال بعد زمین کا ایک دن 27 گھنٹے کا ہو جائے گا۔
  • زمین پر سب سے سرد جگہ ووسٹاک ہے (جو انٹارکٹیکا میں ہے) اور سب سے زیادہ گرم علاقہ ال عزیزیہ (لیبیا میں) ہے. ہے ناں دلچسپ بات!
  • کیا آپ جانتے ہیں؟ 21 جولائی 1983 کو زمین پر ٹھنڈا ترین درجہ حرارت انٹارکٹیکا میں خوفناک حد تک  فارن ہائیٹ صفر سے بھی نیچے 128.6 ڈگری (-89.2 º C)تھا۔ یہ سوویت سائنسدانوں نے ووسٹاک مہم سٹیشن پر ریکارڈ کیا تھا۔ ہے ناں زبردست حقیقت!
  • زمین کا ایک سال 365.2564 دن کا ہے۔ اس اضافی .2564 کا شکریہ۔ ہر چار سال بعد، لیپ کا سال آتا ہے جو کہ ایک اضافی دن میں شمار ہوتا ہے۔
  • زمین پر سب سے قدیم درخت کے بارے میں 4600 سال کی عمر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اور یہ کیلی فورنیا میں 'برسل کون دیودار' کا درخت ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز حقیقت ہے۔

0 comments:

Post a Comment