Friday, 24 May 2013


نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست نیویارک میں نئی لیگو کارٹون سیریز کی تشہیر کے لیے لیگو سے بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا ماڈل نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر رکھے گئے اسٹار وارز سیریز کے شہرہ آفاق اسپیس کرافٹ ایکس ونگ اسٹار فائٹر کو 5اعشاریہ 3ملین (53لاکھ) سے زائد لیگو بلاکس کی مدد سے تخلیق کیا گیا ہے۔ 46ہزار پونڈ (20ہزار کلوگرام 23/ ٹن) وزنی اس لیگو اسپیس کرافٹ کی تیاری میں 32 ماہر لیگو بلڈرز کو 17ہزار 336گھنٹے یعنی 722دن (کم و بیش دو سال) کا عرصہ لگا ہے۔ ٹائمز اسکوائر پر دنیا کے سب سے بڑے لیگو ماڈل 11فٹ اونچے، 43فٹ لمبے اور 44فٹ چوڑے پَروں والے اسٹار وارز اسپیس کرافٹ کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر ہزاروں مداح موقع پر موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment