Saturday, 4 May 2013

نیو یارک: موبائل فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دینے والے ایپل کا پہلا آئی فون آئندہ ماہ متروک قرار دے دیا جائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق 6 برس قبل متعارف کرائے گئے دنیا کے پہلے اسمارٹ فون کو اب ختم کر دیا جائے گا اور اب اس کو مزید نہیں بنایا جائے گا۔

امریکہ میں تو اس کی مرمت کا کام بھی ختم کر دیا جائے گا جبکہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی یہ کام ایپل کے انجینیئرز کے بجائے آزاد اسٹورز کو سونپ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پہلا آئی فون 2007 میں آیا تھا جس کے 6.1 یونٹ فروخت ہوئے۔ 

0 comments:

Post a Comment