Wednesday, 8 May 2013


کراچی…انتخابی سرگرمیوں کا آج آخری روز ہے۔ہرکوئی دعوے کررہا ہے اور ووٹ مانگ رہا ہے۔حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے صوبوں کو مضبوط کیے رکھا۔حیدرآباد میں ہی سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ ممکنہ دھاندلی کے پیش نظر فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات کی جائے۔خیرپور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما غوث علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دشمن بلدیاتی نظام نافذ کرنے والوں کیلئے 11مئی احتساب کا دن ہوگا۔سکھرمیں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجاناصرعباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بھی کئی مرتبہ اقتدار حاصل کیا لیکن انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار طارق مسعود آرائیں کا کہناتھا کہ عوام گیارہ مئی کو تیر پر ٹھپہ لگا پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں۔متحدہ قومی مومنٹ کے زیراہتمام چمن میں پہلی بار پی بی 11 چمن سے ایم کیو ایم کے امیدوار سردار بشیرخان اچکزئی کی قیادت میں ریلی نکال لی گئی۔جعفرآباد میں سابق وزیر اعظم میرظفر اللہ جمالی کی بھانجی راحت بی بی جمالی بھرپور انتخابی مہم چلارہی ہیں۔مالاکنڈ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی کو عوام نے دیانتدار قیادت منتخب نہیں کی تو ملک مزید تباہ و برباد ہو جائے گا۔حویلیاں میں تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایسے لوگوں کو مسترد کردیں جو انہیں بے وقوف بنا کر لوٹتے رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment